ڈسکہ :ون ویلنگ کا رحجان خطرناک حد تک بڑھ گیا

 ڈسکہ :ون ویلنگ کا رحجان  خطرناک حد تک بڑھ گیا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ اور گرد و نواح میں موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کا رحجان خطرناک حد تک بڑھ گیا ،نوجوان مصروف سڑکوں پر ون ویلنگ کرنے لگے۔

 علاقہ بھرکے بگڑے نوجوانوں میں موٹرسائیکل ون ویلنگ کا بخار عروج پر دکھائی دیتا ہے مصروف ترین سڑکوں پر نوجوان گروپس اورانفرادی طورپر ون ویلنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں اس منفی رحجان کے باعث عوام میں شدید اضطراب پایا جاتا ہے ۔علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح وا حوال کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں