ڈپٹی کمشنر نورالعین کامریم نواز لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک ٹانڈہ کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر نورالعین کامریم نواز لیڈیز  اینڈ چلڈرن پارک ٹانڈہ کا دورہ

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر نورالعین نے مریم نواز لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک ٹانڈہ کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ لیا۔

 اس موقع پر چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل سید فراز مہدی نے منصوبے پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پارک کی باؤنڈری وال، سیفٹی گرل، گیٹ پلرز، جوگنگ ٹریک، شجرکاری اور فاؤنٹین کے سٹیل ورک سمیت متعدد کام مکمل ہو چکے ہیں جبکہ پبلک واش رومز میں پینٹ ورک جاری ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں