نوشہرہ ورکاں:میونسپل کمیٹی کی جانب سے عزاداروں کیلئے پانی کی سبیل قائم
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی نوشہرہ ورکاں کی جانب سے عزادار وں کی سہولت کیلئے امام بارگاہ حیدریہ کے باہر ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی سبیل قائم کر دی گئی ۔
میونسپل کمیٹی کے سیٹھ لقمان کے مطابق یہ سبیل مسلسل دس دن جاری رہے گی جبکہ 8 اور 10 محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں کے روٹس پر بھی عزادار وں کے لیے پانی کی متعدد سبیلیں لگائی جائیں گی تاکہ مجالس اور جلوسوں میں شریک افراد کو سہولت فراہم کی جا سکے ۔