عالم چوک :نوجوان کو برہنہ کرکے ویڈیو بنانے والے 5 افراد کیخلا ف مقدمہ

عالم چوک :نوجوان کو برہنہ کرکے ویڈیو  بنانے والے 5 افراد کیخلا ف مقدمہ

عالم چوک (نمائندہ خصوصی )پپناکھہ میں نوجوان کو برہنہ کر کے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے 5افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ صادق سپرا ،جاوید مغل ،ہیرا مغل جو کے بلڈنگز کی تعمیرکا کام کرتے ہیں نے پپناکھہ میں اپنے ساتھ کام کرنے والے مزدور نوید احمد ساکن پپناکھہ کو برہنہ کر کے اسکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، تھانہ لدھیوالہ پولیس نے متاثر ہ نوید احمد کے بھائی سجاد احمد کی درخوات پر صادق سپرا،جاوید مغل ،ہیرا مغل اور دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں