نوشہرہ ورکاں :زہریلی چیز کھانے سے نوجوان جاں بحق
18 سالہ ذیشان ہسپتال لے جاتے دم توڑ گیا ، 20 سالہ عدنان کی حالت تشویشناک
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )زہریلی چیز کھانے سے نوجوان جاں بحق، دوسر ے کی حالت تشویشنا ک ہے ۔ نواحی گاؤں کڑیال کلاں میں 18 سالہ ذیشان بلوچ اور 20 سالہ عدنان علی نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھا لی جس کے باعث دونوں کی طبیعت خراب ہو گئی انہیں فوری طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال نوشہرہ ورکاں منتقل کیا گیا جہاں سے حالت تشویشناک ہونے پر دونوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرانوالہ ریفر کر دیا گیا تاہم ذیشان بلوچ راستے میں ہی دم توڑ گیا جبکہ عدنان علی کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔