نوشہرہ ورکاں:ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں دینے والا گرفتار

نوشہرہ ورکاں:ٹریفک وارڈن  کو دھمکیاں دینے والا گرفتار

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا ) ٹریفک وارڈن کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 ٹریفک وارڈن آصف علی نے دوران چیکنگ ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل سوار بابر نامی شہری کو روک کر کاغذات طلب کیے جس پر ملزم نے ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی کرتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں ٹریفک وارڈن کی رپورٹ پر مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں