لالہ موسیٰ :عشرہ محرم کے دوران مشروبات کی بڑی سبیل لگادی گئی

لالہ موسیٰ :عشرہ محرم کے دوران  مشروبات کی بڑی سبیل لگادی گئی

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )عشرہ محرم کے دوران مشروبات کی بڑی سبیل لگادی گئی۔

علاقہ کی ممتاز شخصیت سید اصغر علی شاہ کے صاحبزادے اختر علی شاہ ، سید تصور شاہ آف ڈیرہ میر پوریاں چک سروانی کی طرف سے ہمیشہ کی طرح اس سال بھی بڑی سبیل کا اہتمام کیا گیا ہے ، مرکزی امام بارگاہ قصر ابو طالب ریلوے روڈ لالہ موسیٰ پر صبح زنانہ مجلس عزا اور شام کو مردانہ مجلس عزا کے موقع پر مشروبات اور دودھ سوڈا کی سبیل لگائی جاتی ہے ، کاروباری شخصیت قاسم علی ڈرائی کلین والے کی قیادت میں نوجوان سبیل پر ڈیوٹی دے رہے ہیں جہاں عشرہ مجالس کے دوران سینکڑوں مردو خواتین سبیل سے استفادہ کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں