لالہ موسیٰ:ٹرک ، موٹر سائیکل میں ٹکر ، 3 افرا دجاں بحق
رمشہ بی بی ، وسیم عباس اور ڈیڑھ سالہ ازلان وسیم دم تو ڑ گئے ، ایک خاتون زخمی
لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )تھانہ دولت نگر کے علاقہ فتح پور چوک کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک میں خوفناک تصادم، ایک خاتون اور بچے سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی ۔ اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی،حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد میں سے 25 سالہ نوجوان، 25 سالہ خاتون اور ڈیڑھ سال کا بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 23 سالہ خاتون سر پرشدید چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئی،جاں بحق افراد میں رمشہ بی بی ، وسیم عباس اور ازلان وسیم شامل ہیں جبکہ فاطمہ وسیم شدید زخمی ہیں ۔ تمام متاثرہ افراد کا تعلق سکنہ ملک پور مرزاگجرات سے ہے ،ریسکیو عملہ نے زخمی خاتون اور میتوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر زہسپتال گجرات منتقل کر دیا۔