حضرت عمر فاروق ؓ،امام حسین ؓ کی یاد میں کانفرنس آج ہوگی
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے زیراہتمام آج بعد نماز ظہر جامع مسجد سلطانیہ رضویہ گلہ ڈاکٹر مقصود والا گرجاکھ میں خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق ؓاور سیدالشہدا امام حسین ؓکی یاد میں شہادت کانفرنس منعقد ہوگی۔
جس میں مولانا پیر محمد داؤد رضوی خطاب کریں گے ۔اس موقع پر وطن عزیز پاکستان و عالم اسلام بلخصوص فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا ہوگی۔