پنجاب یونیورسٹی کے بی ایس پانچویں سمسٹر میں براہِ راست داخلوں کا آغاز

پنجاب یونیورسٹی کے بی ایس پانچویں  سمسٹر میں براہِ راست داخلوں کا آغاز

گوجرانوالہ(نیوزرپورٹر)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹاؤن گوجرانوالہ نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ کیلئے پنجاب یونیورسٹی کے بی ایس پانچویں سمسٹر میں براہِ راست داخلوں کا آغاز کردیا ۔

 دلچسپی رکھنے والی طالبات، انگلش اسلامک سٹڈیز، کمپیوٹر سائنس، کامرس اور اپلائیڈ سائیکالوجی سمیت مختلف پروگرامز میں داخلے حاصل کرسکتی ہیں۔ کالج انتظامیہ کی طرف سے ایسوسی ایٹ ڈگری رکھنے والی طالبات سے بی ایس5سالہ پروگرام کے پانچویں سسمٹر میں داخلوں کیلئے درخواست طلب کرلی گئی ہیں، کالج کی پرنسپل ڈاکٹر لبنی اخلاق کا کہنا تھا کہ 2026 کے پہلے بیچ کیلئے داخلے جاری ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں