سیالکوٹ:3افراد سے ایک ہزار پتنگیں ، ڈور کی چرخیاں برآ مد
سول لائنز پو لیس کی مختلف علاقوں میں کا رروائی ، ملزموں کیخلاف مقدمات درج
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایس ایچ او تھانہ سول لائن میاں شہباز کی بروقت کارروائیاں ایک ہزار سے زائد پتنگیں اور متعدد چرخیاں برآمد3 ملزم گرفتار کر لئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن ریٹائرڈ دوست محمد کی ہدایات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سول لائن میاں محمد شہباز نے پتنگ فروشی کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر 3مختلف مقامات پر کارروائیاں عمل میں لائیں جس کے نتیجہ میں3ملزمان کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں پتنگیں ڈوریں اور چرخیاں برآمد کر لی گئیں ملزم نشان احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 108 پتنگیں اور متعدد چرخیاں ڈور برآمد کی گئی،ملزم محمد ریاض کے قبضے سے 800 پتنگیں اور بڑی تعداد میں چرخیاں برآمد ہوئیں،ملزم حمزہ شبیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے تقریباً 200 پتنگیں اور متعدد چرخیاں برآمد کی گئیں۔تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت درج کر کے ا نہیں پابند سلاسل کر دیا ۔