ایس آئی زبیر چودھری کاانتقال
راہوالی (نامہ نگار)سپیشل برانچ میں ڈیوٹی انجام دینے والے ایس آئی زبیر چودھری جگر کے عارضہ میں مبتلا رہنے کے بعد وفات پاگئے جن کو آبائی گاؤں لمبانوالی میں سپردخاک کردیا گیا ۔
نماز جنازہ میں محکمہ پولیس کے ملازمین، علاقہ کی سیاسی و سماجی شخصیات اورعزیزواقارب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم میٹرک 1986گروپ کی طلبا تنظیم کے اہم رکن تھے جنکی وفات پر کلاس فیلوز چوہدری عظیم راحت، مبین خاں، آصف خاں شیروانی، چوہدری امانت آرائیں، اعظم اٹلی والے ، ظفر گجر، زبیر چہل و دیگر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا اﷲ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔