لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے، نیتن یاہو
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ لبنان کے ساتھ معاہدہ ایران اور حزب اللہ کیلئے دھچکا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نے لبنان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکی ثالثی میں ہونے والے اس معاہدے کو تاریخی کامیابی قرار دیا ہے۔
نیتن یایو کا کہنا ہے کہ یہ ایران اور حزب اللہ کیلئے ایک بڑا دھچکا ہے، انہوں نے رواں سال اسرائیل کے انتخابات کے بعد وسیع قومی حکومت بنانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔