پاکستان اور ایران دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پُرعزم

تہران: (دنیا نیوز) پاکستان اور ایران کے حکام نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت بڑھانے کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس متعلق ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تفتان بارڈر ریلوے سٹیشن سے تجارت ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تفتان ریلوے سٹیشن پر لوڈنگ، ان لوڈنگ، کسٹمز کلیئرنس اور درآمد و برآمد کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

دونوں ممالک کے اس اقدام سے دوطرفہ تجارت کو فروغ ملنے کی امید ہے، نقل و حمل آسان اور اخراجات کم ہوں گے، فیصلے سے قانونی تجارت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

ایرانی ریلوے کے مطابق یہ فیصلہ ایران اور پاکستان کے ریلوے حکام کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کے بعد کیا گیا، دونوں ممالک دوطرفہ تجارت کو 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں