وینزویلا میں زلزلوں سے ہلاک افراد کی تعداد 1 ہزار 430 ہوگئی
کراکس: (دنیا نیوز) وینزویلا میں تباہ کن زلزلوں کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 430 ہوگئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلوں میں اب تک 3 ہزار 238 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، وینزویلا کی قومی اسمبلی کے صدر جارج روڈریگیز نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کی ہے۔
زلزلے سے تباہ عمارتوں کا ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے اور خدشہ ہے کہ ہلاک افراد کی تعداد مزید بڑھ جائے گی، بدھ کو آنے والے زلزلوں کی شدت 7.2 اور 7.5 ریکارڈ کی گئی تھی۔