دریائے چناب پر چھاپہ، نہانیوالے متعدد افراد کو وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا

 دریائے چناب پر چھاپہ، نہانیوالے  متعدد افراد کو وارننگ دیکر چھوڑ دیا گیا

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کا پیرا فورسز کے ہمراہ دریائے چناب پر چھاپہ، نہانے والے متعدد افراد کو وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔

وزیرآباد میں ممکنہ حادثات کی روک تھام اور انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نے پیرا فورسز اور متعلقہ عملے کے ہمراہ دریائے چناب کے مختلف مقامات پر اچانک کارروائی کرتے ہوئے دریا میں نہانے والے افراد کے خلاف ایکشن لیا۔ فیملیز کے ہمراہ نہانے کے لیے آنے والے افراد سمیت بڑی تعداد کو تحویل میں لیا گیا۔ بعد ازاں انہیں وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کے لیے دریاؤں، نہروں اور دیگر غیر محفوظ مقامات پر نہانے سے مکمل اجتناب کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں