وزیرآباد :سخت سکیورٹی انتظامات میں یومِ عاشورمنایا گیا
امام بارگاہ قاضی غالب شاہ، ممتاز المدارس،قصر سکینہ ،حسینیتہ الزاہرہ سے جلوس برآمد
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیرآباد میں سخت سکیورٹی انتظامات میں یومِ عاشورہ روایتی عقیدت سے منایا گیا، علم اور تعزیے کے جلوس امام بارگاہ قاضی غالب علی شاہ، امام بارگاہ ممتاز المدارس،اما م بارگاہ قصر سکینہ مہاجرین،امام بارگاہ حسینیتہ الزاہرہ سے برآمد ہوئے جو اپنے روایتی رستوں سے ہوتے ہوئے مین بازار میں پہنچے ،جلوسوں میں شامل عزداران حسین نوحہ خوانی،سینہ کوبی کرتے رہے ۔ علما اور قاضی اختیار علی قریشی، قاضی عمار علی قریشی،کرنل قاضی قرار علی قریشی،ظل حسنین جعفری،ظفر الحسنین جعفری،ڈاکٹر قاضی غلام مرتضی،قاضی اعزاز علی،قاضی سیادت علی،قاضی غلام رضا،علی شاہ، نواب حیدر رضوی، آغا شاہ جی،تجمل نثار،حاجی ذوالفقار ،علی رضا جعفری، عقیدت محسن شاہ نے دس محرم الحرام کے جلوسوں کے شرکا اورمجالس میں واقعہ کربلا کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے کہا واقعہ کربلا ظالم،طاغوتی قوتوں باطل کے سامنے ڈٹ جا نے کا درس دیتا ہے۔