پٹرولیم مصنوعات نرخوں میں کمی کے باوجود مہنگائی عروج پر
سمبڑیال ا ورگردونواح میں منافع خوروں کاشہریوں کولوٹنے کاسلسلہ جاری
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے باوجود مہنگائی عروج پر، سمبڑیال ا ورگردونواح میں منافع خوروں کی طرف سے شہریوں کو خود ساختہ ریٹوں پر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ بدستور جاری،حکومتی نرخوں پر عملدرآمد کروانا انتظامیہ کے بس سے باہر ہوگیا۔گوشت، سبزیاں، پھل سمیت اشیائے خورونوش من مانے نرخوں پر فروخت کی رہی ہیں،سرکاری ریٹ سے ہٹ کر چکن گوشت 424 روپے کی بجائے 550 روپے ، بڑا گوشت 900 کی بجائے 1400 سو، چھوٹا گوشت 1800 روپے کی بجائے 2400 روپے ، سیب کالا کلو 380 کی بجائے 500 روپے کلو، فالسہ 265 کی بجائے 400 روپے ، خوبانی سفید 290 کی بجائے 400 روپے ،آلو بخارا 380 کی بجائے 500، آم سندھڑی 245 کی بجائے 300، الیچی 900 روپے ، سبزیوں میں ٹماٹر 150 روپے کی بجائے 250 روپے ، ادرک تھائی لینڈ 600 روپے ،لہسن چائنا 600 روپے ، شملہ مرچ 300 روپے ، ٹینڈے 250 روپے کلو، دودھ 250 روپے لیٹر ، دہی 300 روپے تک کلو فروخت کیا جارہا ہے جبکہ آٹا، گھی، دیگر اشیائے خوردونوش کے نرخوں میں بھی من مانا اضافہ کردیا گیا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر سمیت متعلقہ حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔