یوم عاشور پردورانِ جلوس کرنٹ لگنے سے 5عزادار زخمی

یوم عاشور پردورانِ جلوس کرنٹ لگنے سے 5عزادار زخمی

بھاکرانوالی میں مین تاریں گرنے سے کرنٹ لگا،جلوس برآمد ،مجالس کاانعقاد

نوشہرہ ورکاں،تتلے عالی(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)تتلے عالی کے نواحی گائوں بھاکرانوالی میں یوم عاشور پر جلوس کے دوران بجلی کی مین تاریں نیچے گرنے سے 5 عزادارکرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے ۔نوشہرہ ورکاں ، تتلے عالی اور نواحی دیہاتی علاقوں بھاکرانوالی،چٹی گورائیہ سمیت مختلف مقامات پر جلوس برآمد ہوئے ۔بھاکرانوالی میں جلوس کے دوران بجلی کی تاریں گرنے سے 5عزادار شدید زخمی ہو گئے ،ریسکیو ٹیم نے دوزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تین شدید زخمیوں شجاعت، بلاول اور ثاقب کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا ۔ مختلف مقامات پر مجالس عزا بھی ہوئیں ۔ شرکا کو انواع واقسام کے کھانے تقسیم کئے گئے ،شربت،دودھ سوڈا ودیگر مشروبات کی سبیلیں بھی لگائی گئیں۔تتلے عالی ودیگرمقامات پر شہادت کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا ۔ علما کرام و سکالرزنے حضرت امام حسینؓ اور انکے ساتھیوں کو لازوال قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی اقدامات کئے گئے ۔ریسکیو 1122، ٹی ایچ کیو کا عملہ کلینک آن ویلز کی ٹیمیں جلوسوں کے ہمراہ اور مجالس کے مقام پر موجود رہیں ۔ستھرا پنجاب کے ورکرز نے جلوسوں کے روٹس پر بہترین صفائی انتظامات کئے ۔ فدا حسین ورک، لائسنس ہولڈر عمران سبزواری اور عمران حیدر بخاری سمیت عزاداران نے بہترین انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال اور فول پروف سکیورٹی پر ڈی ایس پی عنصر فاروق مان کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں