پن بجلی اور شمسی توانائی کو ترجیح دینا وقت کی ضرورت، نعیم جاوید

پن بجلی اور شمسی توانائی کو ترجیح دینا وقت کی ضرورت، نعیم جاوید

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا) سابق ضلعی ناظم میاں محمد نعیم جاوید نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال توانائی پالیسی پر ازسرنو غور کرنے کی متقاضی ہے۔

حکومت ایسے دیرپا فیصلے کرے جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوں اور سستی توانائی کے ذرائع کو فروغ دیا جائے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی پی پیز کے باعث قومی معیشت پر بھاری مالی بوجھ پڑا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں