مفتی صادق رضوی کی اہلیہ کے ختم چہلم پر تقریب
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) مفتی پیر ابوداؤد محمد صادق رضوی کی اہلیہ کے ختم چہلم کی تقریب آستانہ عالیہ قادریہ رضویہ زینت السماجد دارالسلام میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں سادات کرام، نامور علماء، مشائخ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ رسول کریم ؐ کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے والے مرد و خواتین پر قبروں میں بھی رحمتوں اور برکتوں کا نزول ہوتا ہے ۔تقریب کے اختتام پر ختم شریف اور صلوٰۃ و سلام پیش کیا گیا جبکہ علامہ محمد رفیق قادری رضوی نے مرحومہ کی مغفرت، بلندی درجات، پاکستان کی سلامتی اور عالم اسلام کے استحکام کے لئے خصوصی دعا کروائی۔