ڈی ایچ کیو، منشیات کیس کا ملزم پولیس کو چکمہ دے کرفرار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سنٹرل جیل سے آپریشن کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا منشیات مقدمے کا ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہوگیا، جبکہ واقعے پر غفلت اور لاپرواہی برتنے پر دو پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ سٹی کامونکی کے منشیات مقدمے میں گرفتار ملزم عامر سینٹرل جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر بند تھا جسے آپریشن کے لیے سخت سکیورٹی میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی نگرانی پر ہیڈ کانسٹیبل شجاعت اور کانسٹیبل عامر مامور تھے ۔ پولیس اہلکار ملزم کو آپریشن تھیٹر کے اندر لے گئے ، تاہم بعد ازاں وہ اسے وہاں چھوڑ کر کسی دوسرے کام میں مصروف ہوگئے ۔ اسی دوران ملزم موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔