گیپکو کا ترسیلی نظام بیٹھ گیا، گھنٹوں لوڈ شیڈنگ
فنی خرابی، مینٹی نینس کے نام پر 6سے 8گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ معمول، شدید گرمی ، سورج کی تپش سے بیشتر ٹرانسفارمرز، ٹرانسمیشن لائنوں میں فی خرابی کی شکایات گیپکو کے گرڈ سٹیشنوں ‘ ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت، اپ گریڈیشن کے باوجود اوورلوڈنگ ، لائن لاسز پر قابو نہ پایا جاسکا، بچوں ‘ خواتین ‘ بوڑھوں کا گرمی سے براحال ،احتجاج
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)شدید گرمی سے گیپکو کا بجلی ترسیل کاسسٹم بھی اوور لوڈ ہوگیا،گیپکو انتظامیہ نے اوور لوڈنگ اور لاسز سے بچنے کیلئے شہری ودیہاتی علاقوں میں لوڈشیڈنگ شروع کردی جبکہ فنی خرابی اورمینٹی نینس کے نام پربھی مسلسل چھ سے آٹھ گھنٹے بجلی بند رہنا معمول بن گیا گرمی کی شدت میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہونے پر شہری سراپا احتجاج بن گئے گیپکو نے شہری علاقوں میں دوسے تین گھنٹے اور دیہاتی علاقو ں میں تین سے چھ گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ شروع کردی جبکہ گرمی کی شدت اور سورج کی تپش سے بیشتر ٹرانسفارمرز اور ٹرانسمیشن لائنوں میں فنی خرابی پیدا ہوگئی گیپکو کے گرڈ اسٹیشنوں ،ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیرو مرمت اور اپ گریڈیشن کے باوجود اوور لوڈنگ اور لائن لاسز پر قابو نہ پایا جاسکا گیپکو نے بجلی کا شارٹ فال بڑھنے اور گرمی کی شدت پرسسٹم اوور لوڈ ہونے پر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا شدید گرمی میں بجلی کی بندش پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔شہریوں نے گیپکو حکام، حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے تاکہ شدید گرمی میں شہری سکھ کا سانس لے سکیں۔