خاتون کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔
تھانہ صدر کے علاقے چک نمبر 225 رب میں ملزم حماد عرف مادی نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر گھر میں گھس کر فائرنگ کر کے شمائلہ عارف کو قتل کر دیا تھا اور فرار ہو گئے تھے ۔ پولیس نے ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے روپوش ملزم حماد عرف مادی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔