گوجرہ روڈ پر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ، ٹریفک مسائل

گوجرہ روڈ پر تجاوزات اور غیر  قانونی پارکنگ، ٹریفک مسائل

سمندری (نمائندہ دنیا)گوجرہ روڈ پر تجاوزات اور غیر قانونی پارکنگ ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بن گئی، شہریوں نے متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

گوجرہ روڈ سمندری کی مصروف ترین شاہراہوں میں شمار ہوتی ہے ، جہاں سے روزانہ سینکڑوں چھوٹی اور بڑی گاڑیاں گزرتی ہیں۔ اسی سڑک پر سول ہسپتال، ہائی سکول، تحصیل آفس، نجی ہسپتال اور مختلف بینک بھی واقع ہیں۔شہریوں کے مطابق فٹ پاتھوں پر تجاوزات قائم ہیں، جبکہ نجی ہسپتالوں اور بینکوں میں پارکنگ کی مناسب سہولت نہ ہونے کے باعث موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں سڑک پر کھڑی کر دی جاتی ہیں۔، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اور حادثات کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔۔اہلِ علاقہ نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کا خاتمہ، غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی اور ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں