کاہنہ سانحہ ، وزیراعلیٰ کا نوٹس ، لواحقین کو انصاف ملے گا: فقیر حسین ڈوگر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیر حسین ڈوگر نے کہاہے کہ۔۔۔
لاہورکے علاقہ کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی اموات سے ہر آنکھ اشک بار ہے توقع ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے سخت نوٹس لینے اور ٹیوشن سینٹر کے بعض افرادکوحراست میں لینے کے بعد لواحقین کو انصاف بھی ملے گااوروزیراعلی ان کی ہرممکن مددبھی کریں گی۔جاری بیان میں انہوں نے دکھ اورغم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ ورثاء کوصدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے ۔