گستاخانہ خاکے نشر کرنے پر سخت کارروائی کی جائے :تحصیل بار
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا) تحصیل بار ایسوسی ایشن کے صدر اظہر امتیاز کھرل، ابوذر مہدی اور جنرل سیکرٹری سہیل رسول گجر نے نجی نیوزچینل کی جانب سے گستاخانہ خاکے نشر کئے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے ذمہ داران کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات سے عوام کے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں اسلئے حکومت فوری نوٹس لے کر ذمہ دار افراد کیخلاف قانونی کارروائی کرے ، آزادی اظہار کی آڑ میں کسی بھی مذہب یا مقدس شخصیات کی توہین قابل قبول نہیں۔