ناجائزسلاٹر ہاؤسز قائم ‘ مردہ جانوروں کاگوشت فروخت

ناجائزسلاٹر ہاؤسز قائم ‘ مردہ جانوروں کاگوشت فروخت

قصاب حویلیوں،ڈیروں،گھروں اور دکانوں کے سامنے دھندے میں مصروف

تتلے عالی(نامہ نگار)عید کے بعد غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز متحرک ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق تتلے عالی میں سرکاری طور پر سلاٹر ہاؤس قائم نہ ہونے سے عیدقربان گزرتے ہی قصابوں نے حویلیوں،ڈیروں، گھروں اور دکانوں کے سامنے غیر قانونی طور پر سلاٹر ہاؤس قائم کرلئے ہیں اور دکانوں پر رکھے گوشت پر باقاعدہ وٹرنری ڈاکٹر کی تصدیق شدہ مہر کی لگائی جاتی ہے ، غیر قانونی سلاٹر ہاؤسز میں مردار ،بیمار،لاغر جانوروں کا پانی ملامضر صحت گوشت فروخت کرتے ہیں۔فوڈ اتھارٹی اور لائیو سٹاک حکام کی جانب سے کارروائیاں بند ہونے سے اس مکروہ دھندہ میں دن بدن اضافہ متعلقہ اداروں کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں