خاوند اور دیور کے تشدد سے خاتون خانہ بیہوش ،مقدمہ درج
راہوالی(نمائندہ دنیا )خاوند اور دیور کے تشدد سے خاتون خانہ بیہوش ہوگئی ۔
گوجرانوالہ کے رہائشی وقاص آرائیں کی ہمشیرہ سائرہ شہزادی کی شادی بدوکی گوسائیاں کے رہائشی بہرام مغل سے ہوئی جو اکثر اسے مارتا پیٹتا ہے اور شکی مزاج اور جھگڑا لوقسم کا شخص ہے جس نے گزشتہ روز دن بارہ بجے اپنے بھائی سلمان اقبال سے ملکر سائرہ شہزادی کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا کہ وہ بیہوش ہو کر زمین پر گر پڑی جبکہ سلمان اقبال جسکے پاس پسٹل تھا اس نے سائرہ کے کپڑے پھاڑ دیئے ۔ بعد ازاں دونوں بھائی مسلسل مارنے پیٹنے لگے سائرہ بی بی کوزخمی حالت میں سول ہسپتال داخل کروادیاگیا۔ پولیس نے وقاص نے بہرام اور اسکے بھائی سلمان اقبال کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرلیا۔