ایم ڈی ستھرا پنجاب کالدھیوالا کے وارڈزمیں کارکردگی کاجائزہ

ایم ڈی ستھرا پنجاب کالدھیوالا کے وارڈزمیں کارکردگی کاجائزہ

متعلقہ افسروں اور عملے کو تمام وارڈز میں صفائی کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایتانجمن تاجران کے وفد کی ملاقات ،مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنیکی یقین دہانی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ عبدالرزاق ڈوگر نے لدھیوالا وڑائچ یونین کونسل کے وارڈ نمبر 1تا 6کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اینٹوں والا بازار، فروٹ والا بازار، پی ایس او پمپ والا بازار، گل والا گلہ، سی این جی والا گلہ، ٹرالیاں والا گلہ اور ٹیلی فون ایکسچینج والا گلہ میں صفائی کے انتظامات، فیلڈ آپریشنز اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی نے صفائی عملے کی حاضری، گھر گھر کچرے کی بروقت کولیکشن، گلیوں، بازاروں کی صفائی، ویسٹ کو بروقت ٹھکانے لگانے کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ افسروں اور عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور شہریوں کو ہر ممکن صاف، ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ فیلڈ میں عملے کی سو فیصد حاضری، مؤثر نگرانی اور صفائی آپریشنز میں تسلسل کو یقینی بنایا جائے ۔ بعد ازاں ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی گوجرانوالہ/چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او)جی ڈبلیو ایم سی عبدالرزاق ڈوگر سے مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ صدر مرکزی انجمن تاجران شیخ بابر کھرانہ نے تاجر برادری کو ستھرا پنجاب بلنگ/سالڈ ویسٹ ٹیکس سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا۔ عبدالرزاق ڈوگر نے وفد کویقین دہانی کرائی کہ تمام جائز مسائل کو قواعد و ضوابط کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ جی ڈبلیو ایم سی شہریوں اور تاجر برادری کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکے مسائل کے بروقت اور مؤثر ازالے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ تاجر برادری شہر کی ترقی اور صفائی کے نظام میں اہم شراکت دار ہے اور باہمی تعاون سے گوجرانوالہ کو مزید صاف، ستھرا اور خوبصورت بنایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں