ساہووالہ روڈ پر غیر معیاری سپیڈ بریکر شہریوں کیلئے خطرہ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )ساہووالہ روڈ پر غیر معیاری سپیڈ بریکر شہریوں کیلئے خطرہ بن گیا، متعدد موٹر سائیکل سوار حادثات کا شکار ہوگئے ۔
شہریوں کے مطابق بلوچک گورنمنٹ ڈسپنسری کے نزدیک مین روڈ پر گندے پانی کے نکاسی کیلئے پائپ ڈال کر سڑک کو ہموار کرنے کے بجائے اونچا جمپ بنا دیا گیا ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ خصوصاً رات کے وقت جمپ واضح دکھائی نہ دینے کے باعث گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو اچانک شدید جھٹکا لگتا ہے جس سے متعدد موٹر سائیکل سوار گر کر زخمی ہو چکے ہیں۔