پھالیہ:ٹرانسفارمر تنصیب میں رکاوٹ ،کئی افراد پر مقدمہ

پھالیہ:ٹرانسفارمر تنصیب میں رکاوٹ ،کئی افراد پر مقدمہ

عملے سے بدتمیزی اور ہاتھا پائی ،ہوائی فائرنگ، جان سے مارنے کی دھمکیاں

پھالیہ (نامہ نگار )تھانہ پھالیہ کے علاقے میں گیپکو کی جانب سے بجلی کا نیا ٹرانسفارمر نصب کرنے کے دوران سرکاری کارروائی میں مداخلت، تشدد، دھمکیاں اور فائرنگ کرنے کے الزام میں متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق گیپکو کے متعلقہ افسر کی درخواست پر درج مقدمہ میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایس ڈی او اور دیگر عملہ 100 کے وی اے ٹرانسفارمر کی تنصیب کیلئے موقع پر موجود تھا کہ اس دوران متعدد افراد وہاں پہنچ گئے ، ملزموں نے سرکاری کام رکوانے کی کوشش کی عملے سے بدتمیزی اور ہاتھا پائی کی اسلحہ لہراتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ گیپکو عملے کو اپنے فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش کی، واقعہ کی اطلاع پر تھانہ پھالیہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ نمبر 484/26درج کر لیا جبکہ مزید قانونی کارروائی اور ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں