تنظیم مغلیہ کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
گجرات(نامہ نگار)تنظیم مغلیہ کا اجلاس صدر الحاج امجد فاروق کی زیر صدارت ہوا ،گوجرانوالہ ڈویژن اور گجرات کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدر الحاج امجد فاروق نے بتایا گنجہ میں تنظیم مغلیہ کا کنونشن کا انعقاد کرنے جارہے ہیں الحاج امجد فاروق نے کہا کہ متحد ہوکر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔