منشیات فروش کو 14 سال قید بامشقت کا حکم، 5 لاکھ روپے جرمانہ

منشیات فروش کو 14 سال قید  بامشقت کا حکم، 5 لاکھ روپے جرمانہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج اویس محمد خان نے منشیات فروش کو 14 سال قید با مشقت کا حکم دیدیا۔

ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں تعینات اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر نعیم احمد نے میڈیا کو بتایا کہ مجرم آصف عرف آسو کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ آصف عرف آسو تھانہ گرجاکھ کے علاقہ ڈیفنس روڈ محلہ رحمن پورہ میں چلتے پھرتے ہیروئن فروخت کرتا تھا ،18 جون 2025 کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...