قومی امن کمیٹی کا مذہبی ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ

قومی امن کمیٹی کا مذہبی ہم آہنگی کے عزم کا اعادہ

عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد کو فروغ دیا جائیگا :اکرم چشتی

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )قومی امن کمیٹی پاکستان کے اجلاس میں ضلع حافظ آباد میں امن و امان، بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین قومی امن کمیٹی پاکستان پروفیسر ڈاکٹر پیر اکرم چشتی نے کی جبکہ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے مذہبی، سماجی اور تنظیمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اکرم چشتی نے کہا کہ حافظ آباد میں امن، سلامتی، برداشت اور باہمی احترام کی فضا کو مزید مستحکم کرنے کیلئے قومی امن کمیٹی بھرپور کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان اعتماد اور توازن کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے جائز حقوق کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے مصالحتی اور تعمیری اقدامات کئے جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...