لالہ موسیٰ:ٹریفک حادثات میں معمر شخص جاں بحق ،2زخمی

لالہ موسیٰ:ٹریفک حادثات  میں معمر شخص جاں بحق ،2زخمی

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )تھانہ رحمانیہ اور کھاریاں کینٹ کے قریب حادثات میں معمر شخص جاں بحق 2شدیدزخمی ہوگئے ۔

 تفصیلات کے مطابق 80سالہ خان محمدسکنہ دیونہ گاؤں تھانہ رحمانیہ کے قریب سڑک کراس کر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی نامعلوم کار نے ٹکر مار دی ، حادثے میں متاثرہ آدمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،ریسکیو عملہ نے لاش کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا،دوسرے واقعہ میں کھاریاں کینٹ کے قریب گاڑی بارش کے باعث ٹرک کے ساتھ پیچھے سے ٹکرا گئی، حادثے میں 24 سالہ حمزہ ساجد اور 20 سالہ زویا شبیر زخمی ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...