عون علی سید نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ
گجرات (نامہ نگار )نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عون علی سید نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا، اور صدر گجرات چیمبر احمد حسن اور گروپ لیڈر حاجی ناصر محمود سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران کاروباری و صنعتی برادری کو درپیش مسائل، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور ان مسائل کے حل کے لیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مؤثر کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments