ڈی پی او کا تھانہ سمبڑیال اور پولیس خدمت مرکز سمبڑیال کا سرپرائز وزٹ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کا تھانہ سمبڑیال اور پولیس خدمت مرکز سمبڑیال کا سرپرائز وزٹ۔ڈی پی او سیالکوٹ نے تھانہ میں آنے والے شہریوں سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور فوری حل کے احکامات جاری کیے ۔
پولیس خدمت مرکز میں شہریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔دورانِ وزٹ تھانہ کی عمارت، صفائی ستھرائی اور ریکارڈ کی تکمیل کے حوالے سے بھی ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی سمبڑیال سجاد احمد باجوہ اور ایس ایچ او تھانہ سمبڑیال انسپکٹر میاں عبدالرزاق بھی ہمراہ تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments