جلالپور جٹاں:مسلح افراد کو نوجوان پر تشدد ، ہڈیاں توڑ دیں
یاسر شوکت کی حالت تشویشناک ،ملزم فرار ،ڈی پی ا وکا نوٹس ، گرفتاری کیلئے چھاپے
جلالپور جٹاں،گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)دیرینہ رنجش پرمسلح افراد کا نوجوان پر سر عام وحشیانہ تشدد ،ہڈیا ں توڑ دیں ،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او گجرات نے نوٹس لے لیا ۔ مو ضع نند پور کا رہائشی یاسر شوکت موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ دیرینہ رنجش پر مخالفین نے روک لیا اور ڈنڈوں کے وار کر کے سرعام سڑک پر تشدد کا نشانہ بناتے رہے ،ملزم فرار ہوگئے ، یاسر کو شدید زخمی حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال گجرات منتقل کر دیا گیا جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تھانہ صدر پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ، یاسر شوکت کی والدہ نے کہا ہے کہ ملزموں کو جلد گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے ۔ ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ شہریوں پر تشدد یا کسی بھی غیر قانونی اقدام کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ واقعہ میں ملوث ملزموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments