راہوالی:ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، خاتون جاں بحق
راہوالی (نامہ نگار)تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر خاتون جاں بحق ،والد زخمی ہوگیا۔
محمد خالد 23سالہ بیٹی نمرہ کو ڈی ایچ اے دفتر میں جہاں وہ ملازمت کرتی تھی چھوڑنے جارہا تھا کہ امرت پورہ کے قریب عقب سے آنے والے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر ماردی جس سے دونوں باپ بیٹی زخمی ہوگئے جبکہ نمرہ خالد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی ، ٹریکٹر ڈرائیور فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments