گوجرانوالہ اور گردونواح میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب

گوجرانوالہ اور گردونواح میں موسلادھار  بارش، نشیبی علاقے زیر آب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش، آدھے گھنٹے کی بارش سے شہر کے مختلف نشیبی اور پوش علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس کے باعث شہریوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

بارش تھمنے کے بعد بھی متعدد علاقوں میں پانی کا بروقت اخراج نہ ہوسکا جبکہ سڑکوں اور گلیوں میں جمع پانی کے باعث ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔ واسا کی ٹیمیں بارشی پانی کے نکاس کیلئے متحرک رہیں ۔محکمہ موسمیات نے گوجرانوالہ ریجن میں 31 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری کر رکھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...