گجرات:ناجائز اسلحہ بردار اور منشیات فروش گرفتار
گجرات (نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )گجرات پولیس سرکل سرائے عالمگیرکی منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری،2ملزموں کو گرفتار کرکے ایک کلو سے زائد چرس اور پسٹل برآمد کر لیا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر بلال نعیم نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شیرازاقبال سکنہ کھدریالہ کو گرفتارکرکے 1240 گرام چرس برآمدکرلی جبکہ ایس ایچ او بولانی عرفان جیلانی نے قدیر عباس سکنہ پیر خانہ جٹاں سے پسٹل30بوربرآمدکرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments