ملکی ترقی و خوشحالی کا واحد راستہ باہمی اتحاد ہے :حسن پرویز

ملکی ترقی و خوشحالی کا واحد راستہ  باہمی اتحاد ہے :حسن پرویز

ڈسکہ(نامہ نگار )پیپلز پارٹی تحصیل ڈسکہ کے جنرل سیکرٹری ملک حسن پرویز ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی کا واحد راستہ باہمی اتحاد، یکجہتی اور بین المذاہب ہم آہنگی میں پنہاں ہے۔۔۔

 تاریخ گواہ ہے کہ دنیا میں صرف وہی قومیں ترقی کے اوج ثریا پر پہنچیں اور بحرانوں سے سرخرو ہو کر نکلیں جنہوں نے مشکل ترین وقت میں بھی انتشار کے بجائے یکجہتی کا دامن تھامے رکھا لہٰذا اب وقت آ گیا ہے کہ ہم منفی سیاست کو ترک کر کے پیپلز پارٹی کے منشور پر عمل پیرا ہوں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...