پاکستان جلد ترقی و خوشحالی کی منازل طے کرے گا:رانا عمران
ڈسکہ(نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا عمرا ن حسن ہیرا نے کہا ہے کہ عوام کو درپیش مشکلات اور مسائل کا بخوبی ادراک ہے ، مشکل وقت عارضی ہے ،جلد بہتری کا دور شروع ہوگا اور پاکستان ترقی و خوشحالی کی منازل تیزی سے طے کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف اور وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں حکومت ملک کو معاشی استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جبکہ سیاسی قیادت عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments