اشتہار ی ملزم کو پناہ دینے اور فرار کر انے پر مقدمہ درج
ڈسکہ(نامہ نگار )اشتہار ی ملزم کو پناہ دینے اور فرار کر انے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم احمد سلطان تھانہ ستراہ کے علاقہ وڈالہ سندھواں میں اپنے دوستوں رحمان ،لقمان کے ساتھ موجود تھا کہ۔۔۔
پولیس نے گرفتاری کے لیئے چھاپہ مارا تو ملزمان رحمان اور لقمان نے پولیس کو دیکھ کر شور مچادیا اور ملزم احمد سلطان کو فرار کرادیا اورخود بھی فرار ہو گئے تھانہ ستراہ پولیس نے ملزمان کے خلاف اشتہاری کو پناہ دینے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments