سیالکوٹ :بزرگ شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

 سیالکوٹ :بزرگ شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم گرفتار

مبینہ جنسی ہراسانی کی بنا پر پھندا ڈال کر شہری کو قتل کیا اور فرار ہوگیا :ملزم مظہر

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں بزرگ شہری کے اندھے قتل کا معمہ حل، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق 6 اگست کی رات قریب9 بجے تھانہ کوتوالی کے علاقہ سیالکوٹ قلعہ کے اوپر موجود پارک سے 65 سالہ نامعلوم بزرگ شہری کی لاش برآمد ہوئی تھی جسے پھندا ڈال کر قتل کیا گیا تھا۔مقتول کی شناخت نہ ہونے ، جائے وقوعہ سے کوئی واضح سراغ نہ ملنے اور ملزم کے فرار ہونے کے باعث یہ اندھے قتل کی پیچیدہ واردات تھی۔

ڈی ایس پی سٹی سرکل کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ کوتوالی انسپکٹر بشارت علی اور ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی، جیو فینسنگ اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے اندھے قتل کی کڑیاں جوڑیں اور ملزم مظہر ولد اکرام سکنہ نیا حمزہ غوث کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا۔ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم مظہر نے انکشاف کیا کہ اس نے مبینہ جنسی ہراسانی کی بنا پر بزرگ شہری کے گلے میں کپڑے کا پھندا ڈال کر اسے قتل کیا اور فرار ہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...