ڈسکہ :وارداتوں میں شہری رقم انگوٹھی ودیگر سامان سے محروم

ڈسکہ :وارداتوں میں شہری رقم   انگوٹھی ودیگر سامان سے محروم

ہیڈ بمبانوالہ ،ڈسکہ(نمائندہ دنیا ، نا مہ نگار)وارداتوں میں شہری رقم ، طلائی انگوٹھی ودیگر سامان سے محروم ہوگئے۔

ملیکے میں عرفان کے گھر کی الماری سے 70ہزارروپے ، طلائی انگوٹھی آدھ تولہ، موبائل فون اور ضروری دستاویزات چوری ، سٹی ہاؤسنگ میں محمدفیاض کے گھر کی الماری سے 45ہزارروپے اور گھڑی چوری، کوئلے والے گلہ میں ناصراحمد کے سکریپ کے گودام سے نقدی 22ہزارروپے ، تانبا 3کلو چوری، نیو کچہری روڈ پر اظہر اشرف کے زیر تعمیر فلیٹ سے 200فٹ تار چوری جبکہ کوٹلی کھیرا میں محمداشرف کی حویلی سے بکرا چوری ہو گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...