ڈسکہ :سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے چوری کی وارداتیں

ڈسکہ :سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے چوری کی وارداتیں

عرصہ دراز سے لائٹس خراب ہیں ، ڈاکو اور چور وار داتوں کے بعد باآسانی فرار

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )ڈسکہ شہرمیں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی عدم توجہی کے باعث علاقہ بھرکی گلی محلوں میں سٹریٹس لائٹس کا انتظا م نہیں کیاگیا رات کے وقت گلی محلوں میں سٹریٹس لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے گپ اندھیرا ہوجاتاہے اورڈاکو و چور اس اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے واردات کرکے فرارہوجاتے ہیں جس گلی محلوں میں میونسپل کمیٹی ڈسکہ کی طرف سے سٹریٹس لائٹس لگائی گئی ہیں وہ عرصہ دراز سے خراب پڑی ہوئی ہیں اورانہوں نے آج تک انہیں ٹھیک کرانے کی زحمت تک نہیں کی علی الصبح اور نماز مغرب کے بعد گلی محلوں میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدیدمشکلات کاسامنا کرناپڑرہا ہے شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...