ڈسکہ شہر سے مویشیوں کی منتقلی مہم فوٹو سیشن تک محدود

 ڈسکہ شہر سے مویشیوں کی منتقلی مہم فوٹو سیشن تک محدود

میونسپل اہلکار افسروں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ،باڑے دوبارہ آباد

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں مویشیوں کو شہر سے باہر منتقل کرنے کی مہم فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ گئی ۔چند ماہ قبل میونسپل کمیٹی نے مویشیوں کوشہر سے باہر منتقل کرنے کی مہم شروع کی ، کچھ روز چلنے والی مہم میونسپل کمیٹی کے انفورسٹمنٹ انسپکٹر اور اہلکاروں کی غفلت اور لاپروائی سے دم توڑ گئی۔ اب گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر مویشیوں کوشہر سے باہر منتقل کرنے کی مہم دوبارہ شروع کی گئی، میونسپل کمیٹی ڈسکہ والے جانوروں کے کسی ایک باڑ ے میں کھڑے ہوکر فوٹو سیشن کرکے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتے ہیں اور افسر وں کی آنکھوں میں ڈھول جھونک رہے ہیں جن باڑوں کو مہم کے دوران شہر سے باہر منتقل کیاگیاتھا وہ دوبارہ شہر میں واپس آگئے ہیں۔

میونسپل کمیٹی کے انفورسٹمنٹ عملہ نے باڑہ مالکان کے آگے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں ۔ درجنوں شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس اور میونسپل کمیٹی حکام کو آگاہ کیا کہ گلی محلوں میں باڑے قائم ہیں لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔رابطہ کرنے پر میونسپل کمیٹی ڈسکہ والوں نے بتایاکہ انفورسٹمنٹ انسپکٹر اکمل شہزاد بااثر شخص ہیں ، اس کیخلاف ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے ۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...