سوہدرہ :شکور گڑھا میں کئی ماہ سے پانی جمع ، مکینوں کو مشکلات

سوہدرہ :شکور گڑھا میں کئی ماہ سے پانی جمع ، مکینوں کو مشکلات

اے سی جواد پیرزادہ کا دورہ ،انتظامیہ نے نکاسی آب کیلئے اقدامات شروع کر دئیے

سوہدرہ(نمائندہ دنیا )سوہدرہ کے علاقہ شکور گڑھا میں کئی ماہ سے جمع پانی کے باعث اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ پانی کے نکاس کے دیرینہ مسئلے کے حل کیلئے انتظامیہ نے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد حسین پیرزادہ نے شکور گڑھا، سوہدرہ کا دورہ کیا اور علاقے میں طویل عرصے سے کھڑے پانی کی صورتحال نکاسی آب کے نظام اور شہریوں کو درپیش مشکلات کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرہ علاقے کا موقع پر معائنہ کیا اور پانی کے جمع ہونے کی وجوہات، نکاسی کے ممکنہ راستوں اور موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ متعلقہ حکام اور عملے کو پانی کی فوری نکاسی کے ساتھ ساتھ مسئلے کے مستقل اور دیرپا حل کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کی گئیں جن پر عملدرآمد بھی شروع کر دیا گیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،نکاسی آب جیسے اہم عوامی مسئلے کو محض عارضی بنیادوں پر حل کرنے کے بجائے اس کا مؤثر اور پائیدار حل تلاش کیا جائے گا تاکہ مستقبل میں علاقہ مکینوں کو دوبارہ اس صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...